نگران وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا

Nov 13, 2023 | 13:25 PM

ایک نیوز: نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی، نگران وفاقی کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ پانچواں دور 26 سے 28 ستمبر کو سعودی کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔

معمولی تبدیلی کے ساتھ حج پالیسی 2024 ایک بار پھر کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ بینکوں کو مالی سال 2021 تا 2022 میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس کی منظوری لی جائے گی۔

پاکستان بزنس ویزہ آن لائن لسٹ میں مزید ممالک کو شامل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 2023 تا 2024 کے لئے بجٹ کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔

مزیدخبریں