چارسدہ: نگران وزیراعظم کی مرحوم اعظم خان کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

Nov 13, 2023 | 13:21 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چارسدہ کے گاؤں پڑانگ میں مرحوم سابق نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ کا تعزیتی دورہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم نگران وزیراعلیٰ کے صاحبزادوں بہرام اعظم خان اور سکندر اعظم خان اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، مرحوم انتہائی قابل افسر تھے اور نگران صوبائی حکومت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اس موقع پر صوبے کے موجودہ وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں