ایک نیوز: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چارسدہ کے گاؤں پڑانگ میں مرحوم سابق نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ کا تعزیتی دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم نگران وزیراعلیٰ کے صاحبزادوں بہرام اعظم خان اور سکندر اعظم خان اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔
آج چارسدہ کے گاؤں پڑانگ میں مرحوم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اعظم خان کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ pic.twitter.com/3yvORC3wju
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 13, 2023
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، مرحوم انتہائی قابل افسر تھے اور نگران صوبائی حکومت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
اس موقع پر صوبے کے موجودہ وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔