مونس الٰہی اشتہاری قرار ، انٹرپول سے گرفتاری کافیصلہ،اکاؤنٹس بھی منجمد

Nov 13, 2023 | 17:31 PM

 ایک نیوز: عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کک بیکس وصولی کے معاملے میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیدیا۔انٹرپول سے گرفتاری کافیصلہ،اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے۔

ذرائع کے مطابق    عدالت نے مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق     مونس الہٰی تحقیقات سے بچنے کے لئے پہلے سے ہی ملک سے فرار ہے۔  ریڈ نوٹس جاری کرواکر بذریعہ انٹرپول جلد گرفتار کیاجائے گا۔

 عدالت نے مونس الہی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جائیدادوں کی قرقی کی کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔ 

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی۔ نیب نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ مونس الہی گرفتار نہیں ہوئے نا ہی تفتیش جوائن کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

 دوسری جانب منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ،صدرپی ٹی آئی پرویزالٰہی،مونس الٰہی،فیملی کے 100سےزائد اکاؤنٹس منجمدکردیئے گئے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پرویزالٰہی،مونس الٰہی کی کمپنیوں کے اکاؤنٹس بھی منجمد کئے گئے ہیں۔ اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کروایا گیا۔  مونس الہٰی اور فیملی کے بینک اکاونٹس میں موجود کروڑوں روپے منجمد کردیئے گئے۔


 

مزیدخبریں