ایک نیوز: ایف آئی اے کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ ان کے سسپنشن آرڈرز کو کالعدم قرار دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے لاء افسران کی مقرہ مدت پوری کرنے کے بعد تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے دونوں ڈپٹی ڈائریکٹرز کی خدمات میں توسیع کر دی۔
بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے دونوں ڈپٹی ڈایکٹر کا کیس منسٹری کو بھجوایا گیا تھا۔ سیکرٹری پراسیکیوشن کی جانب سے دونوں ڈپٹی ڈائریکٹرز عقیل الرحمان اور ندیم عامر کی بحالی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری پراسکیوشن نے دونوں ڈپٹی ڈائریکٹرز کے سسپنشن آرڈرز کو بھی کالعدم قرار دیدیا ہے۔