آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس:آغا سراج درانی کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس:آغا سراج درانی کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور
کیپشن: آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس:آغا سراج درانی کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: آغا سراج درانی کی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

آغا سراج درانی احتساب عدالت میں پیش نہ ہو سکے، سپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ ہیں اور وہ مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔

عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

بعدازاں کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس پر مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔