ایک نیوز: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم ) کے رہنما رؤف صدیقی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق رؤف صدیقی ہائیکورٹ میں جسٹس صلاح الدین پنہور کی عدالت میں موجود تھے کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث گر گئے۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عدالت میں موجود رؤف صدیقی کے سینے میں تکلیف کے باعث طبیعت خراب ہوئی اور گر گئے، رؤف صدیقی کو این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن جاری ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا پرائمری انجیوپلاسٹی پروسیجر کامیابی سے سرانجام دیا گیا ہے.
ترجمان این آئی سی وی ڈی کا کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کومیجر ہارٹ اٹیک کے ساتھ این آئی سی وی ڈی لایا گیا تھا,پرائمری انجیوپلاسٹی پروسیجر کے دوران رؤف صدیقی کو ایک اسٹینٹ ڈالا گیا ہے. رؤف صدیقی کو شدید ہارٹ اٹیک کے ساتھ لایا گیا تھا، جس کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہوگیا تھا.
ترجمان این آئی سی وی ڈی کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے کے باعٹ پروسیجر کے بعد ان کو وینٹیلیٹر پر منفتقل کیا گیا ہے، تھوڑی دیر میں ان کو آئی سی ویو میں شفٹ کیا جائیگا۔