ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے فواد چودھری کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اور درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں فواد چودھری کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کیس میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پر سماعت کی۔
فوادچودھری کے وکیل ایڈووکیٹ قمر عنایت راجہ عدالت کے رو برو پیش ہوئے،فوادچودھری نےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوادچودھری اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت نے فوادچودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئےدرخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی۔