ایک نیوز: تعلیم سب کیلئے، علم تولو دا پارا، ملکر پاکستان کو خوشحال بنانے کا عزم، حسن خیل ، پشاور میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا- جس کے تحت ڈیجیٹل سکلز سنٹر کا قیام عمل میں لاتے ہوئے نوجوانوں کو مختلف کورسز میں تربیت دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق حسن خیل ، پشاور میں نوجوانوں کو باصلاحیت ، ہنرمند اور بااختیار بنانے کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول شمشاتو میں ڈیجیٹل سکلز پروگرام کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف کورسز میں تربیت دی جائے گی۔
اس پروگرام کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل ورک فورس بڑھانا ہے، سنٹر میں اس وقت ساٹھ سے زیادہ طلباء مختلف کورسز میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ سنٹر میں سٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب بھی قائم کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں خواتین کو جدید ترین ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے فیز ٹو میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو توسیع دی جائے گی۔ نوجوان بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پاک فوج صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔
حسن خیل علاقے کے مشران بالخصوص نوجوانوں نے پاک فوج کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔