نئی حلقہ بندیوں پراعتراضات،الیکشن کمیشن آج سماعت کرے گا

Nov 13, 2023 | 10:47 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئیں نئی حلقہ بندیوں پر دائر کیے گئے اعتراضات پر سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بنچ نمبر ایک پاک  پتن ,بہاونگر,تونسہ شریف ,وہاڑی کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر سماعت کرے گا۔

 بنچ نمبر دو کوئٹہ ,چمن ,قلعہ عبداللہ,,نوشکی ,کہران کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر سماعت کرے گا۔

 نئی حلقہ بندیوں پرالیکشن کمیشن کو  مجموعی طور پر 1324اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ پنجاب سے 672،سندھ 228،خیبرپختونخوا 293،بلوچستان 124 جبکہ اسلام آباد سے 7 اعتراضات وصول ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں