شوکت عزیز صدیقی کی اپنے کیس کی جلد سماعت کیلئےدرخواست

Nov 13, 2023 | 10:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے اور کہا ہے کہ اس کیس سے میرے بنیادی انسانی حقوق جڑے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

شوکت عزیز صدیقی نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ اکتوبر2018 سے میرا مقدمہ زیرالتوا ہے، میرے کیس کی آخری سماعت 12جون 2022 کو ہوئی تھی۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے موقف پیش کیا گیا ہے کہ اس کیس سے میرے بنیادی انسانی حقوق جڑے ہوئے ہیں، رواں عدالتی ہفتے میں میرا کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، اور بطور جج اسلام آباد ہائی کورٹ برطرفی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق جج شوکت عزیز نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں