اسلام آباد کی اہم شاہراہیں اور میٹرواسٹیشن قومی ہیروز کے نام سےمنسوب

Nov 13, 2023 | 10:37 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سی ڈی اے نے اسلام آباد کی شاہراہیں اور پل قومی ہیروز کے نام سے منسوب کر دیئے۔ میٹرو اسٹیشن اور انڈر پاس بھی اہم شخصیات کے نام سے منسوب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کے نام سے اسلام آباد سیکٹر جی سیون کی سروس روڈ ویسٹ کو منسوب کردیا گیا۔ پیر صبغت اللہ راشدی (پیر پگارا) کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے۔

تحریک پاکستان کے کارکن محمود علی مرحوم کے نام سے اسلام آباد جی الیون سروس روڈ ایسٹ کو منسوب کیا گیا  جبکہ ڈاکٹر جمیل جالبی کے نام سے میٹرو اسٹیشن پاک سیکرٹریٹ کو منسوب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جمیل جالبی مرحوم معروف نقاد، محقق اور ادیب تھے۔

بریگیڈیئر مصطفی برکی شہید کے نام سے اسلام آباد ایف الیون تھری اور فور کو تقسیم کرنے والی میجر روڈ کو منسوب کیا گیا۔ برگیڈیر مصطفی برکی کا تعلق آئی ایس آئی سے تھا اور ان کو 21 مارچ 2023 کو خیبرپختونخوا میں شہید کیا گیا تھا۔

نوید صادق سیال شہید کے نام سے راول ڈیم انڈر پاس کو منسوب کیا گیا ہے ۔ نوید سیال کا تعلق آئی ایس آئی سے تھا جنکو 3 جنوری 2023 کو خانیوال میں شہید کیا گیا۔

مزیدخبریں