ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اسد عمر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں حاضری کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 22 نومبرتک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ڈیوٹی جج محمد سہیل نے کی،ا سد عمر کی وکیل ایڈوکیٹ آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئی۔
اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عتراض دور کرنے کے بعد دوبارہ دائر کی گئی۔
عدالت نے اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اسد عمر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج محمد سہیل نے کی جہاں اسد عمر کی وکیل وکیل ایڈووکیٹ آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔
درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ کدھر ہیں اسد عمر صاحب؟۔
وکیل نے جواب دیا کہ اسد عمر بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے حاضری سے استثنیٰ دی جائے۔
جج محمد سہیل نے ریمارکس دیئے کہ اگر اسد عمر بیمار ہیں تو بیماری کا ثبوت ہونا چاہیے، میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگائیں۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسد عمر کی بیماری کی درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کر دی۔