ویب ڈیسک:سموگ کے باعث پنجاب کے 8 اضلاع میں بند تعلیمی ادارے 4 روز کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے۔
تفصیلات کے مطابق صبح سویرے سکولوں اور کالجوں کے طالبعلموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔سکول کھلتے ہی لاہور شہر میں سموگ نے پھر سے ڈیرے جمانا شروع کر دیئے ہیں، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں ایک بار پھر سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ شہر کا مجموعی انڈیکس 285 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گلبرگ میں فضائی آلودگی کا تناسب 401، عامر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 414، مال روڈ کے اطراف میں اے کیو آئی 398 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے 24 گھنٹوں میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔