گھانا کے فٹبالر میچ کے دوران دل کادورہ پڑنےسےانتقال کرگئے

Nov 13, 2023 | 07:45 AM

ایک نیوز:گھانا کے بین الاقوامی فٹبالر28 سالہ رافیل ڈومینا میچ کے دوران دل کادورہ پڑنےسےانتقال کرگئے۔
گھانا فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق گھانا کے اسٹرائیکر رافیل ڈومینا ہفتے کوKF Egnatia اور FK Partizani کے درمیان البانوی لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
رافیل ڈومینا میچ کے24 ویں منٹ میں گرگئے جس پر میچ ریفری اور میدان میں موجود کھلاڑی انکی مدد کو پہنچے، انہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
رپورٹس کے مطابق رافیل ڈومینا کو پہلے سے دل کے مسائل کا سامنا تھا، 2017 اور2021 میں بھی وہ میچ کے دوران اسی طرح میدان میں گرے تھے لیکن دونوں مرتبہ وہ صحتیاب ہو کر واپس ایکشن میں آئے اور اپنے کیریئر کو جاری رکھا۔
ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ”ہم اس مشکل وقت میں رافیل ڈومینا کے خاندان کے ساتھ ہیں، رافیل نے پورے دل سے گھانا کی نمائندگی کی، ہم ہمیشہ ان کی کمی محسوس کریں گے“۔

مزیدخبریں