کیاملازمت کاماحول دل کی صحت کیلئےضروری؟

Nov 13, 2023 | 04:20 AM

ایک نیوز: ملازمت کی جگہ میں ہلکے پھلکے ماحول اور احساس مندی کی فضا سے ملازمین کی دل کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملازمت کاماحول اگراچھاہوتوانسان کی صحت پراچھےاثرات مرتب ہوتےہیں،اگرماحول سازگارنہیں ہوگاتوبنداپریشان حال رہےگااورصحت پربرےاثرات پڑھےگے۔
امریکن جرنل آف پبلک ہیلتھ جرنل میں محققین نے مطالعے کے نتائج پیش کیے جس میں بتایا گیا کہ بوڑھے ملازمین کے دل کی صحت کے خطرے کے عوامل میں نمایاں کمی واقع ہوئی جب ان کے دفتر نے کام اور خاندانی معاملات کے تنازع کو کم کرنے کیلئے پالیسیاں ترتیب دیں۔
نتائج میں یہ بھی پایا گیا کہ ایسے کام کے ماحول میں بوڑھے افراد کی صحت ان سے 5 سے10 سال چھوٹے لوگوں کی بہبود کی بھی عکاسی کرتی ہے جب ملازمت کی جگہ کا بہتر ماحول ان میں بہتر لچک اور مدد فراہم کرتا ہے۔
ہارورڈ سینٹر فار پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز کی ڈائریکٹر لیزا برکمین نے کہا کہ مطالعہ یہ واضح کرتا ہے کہ ملازمت کی جگہ کا ماحول صحت کے لیے اہم سماجی عوامل میں سے ایک ہے۔
لیزا نے ہارورڈ کی ایک نیوز ریلیز میں مزید کہا کہ جب کام کی جگہ پر دباؤ والے حالات اور کام اور خاندان کے تنازعات کو کم کیا گیا تو ہم نے زیادہ کمزور ملازمین میں قلبی بیماری کے خطرے میں کمی دیکھی اور ان کی پیداواری صلاحیت پر بھی کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نتائج خاص طور پر کم اور درمیانی اجرت والے کارکنوں کے لئے نتیجہ خیز ہیں جو روایتی طور پر اپنے نظام الاوقات اور ملازمت کے مطالبات پر کم اختیار رکھتے ہیں اور عدم مساوات کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں