غزہ میں اسرائیلی بمباری ،طبی عملےکے192افرادشہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری سےطبی عملےکے192افرادشہید
کیپشن: 192 medical personnel were martyred by the Israeli bombardment in Gaza

ایک نیوز:غزہ میں اسرائیلی جارحیت سےاب تک طبی عملےکے192افرادشہیدہوگئےہیں۔
تفصیلات کےمطابق غزہ میں جنگ کے37ویں روزبھی اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے،جس سےاسرائیل نےغزہ کوکھنڈرات میں تبدیل کردیاہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے 11 ہزار سے زائد شہید افراد میں 8 ہزار سے زائد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک زخمیوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک طبی عملے کے 192 افراد شہید ہوئے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق طبی عملے کے 16 افراد دوران ڈیوٹی شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ غزہ میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے 101 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ غزہ میں فلسطینی شہری دفاع کے 18 اہل کار بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 44 فلسطینی صحافی بھی شہید ہوچکے ہیں۔
واضح رہےکہ غزہ میں37 روز سے اسرائیل کی بربریت جاری ہے جس میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 100 سے تجاوز کر گئی۔