سجاول:نامعلوم افرادکی فائرنگ،نوجوان جاں بحق

Nov 13, 2023 | 01:51 AM

ایک نیوز:سجاول میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےنوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق سجاول میں جاتی کےقریب بیگناموری کےمقام پر نجی رائیس مل میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےنوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی مقتول کی شناخت 33سالہ غلام مرتضیٰ سموں کےنام سےہوئی ہے،جوجاتی کےگاؤں حبیب ملاں کارہائشی ہے۔
پولیس کےمطابق لاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیااورموقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔
مقتول کےبھائی کاکہناہےکہ ہماری کسی سےکوئی دشمنی نہیں ،ہمارےبھائی کوبےگناہ ماراگیاہے،ہم اعلیٰ حکام سےانصاف کامطالبہ کرتےہیں۔

مزیدخبریں