اسرائیلی فوج کوایک ایک میٹرکی بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے،حماس

Nov 13, 2023 | 01:34 AM

ایک نیوز: حماس کے رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان نےکہاہےکہ قابض اسرائیلی فوج کوایک ایک میٹر فاصلہ طے کرنےکی بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی فوج کی دہشتگردی جاری ہے،جس کےنتیجےمیں ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں،جس میں زیادہ تعدادبچوں اورخواتین کی ہے۔
غزہ کی صورتحال بارے اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ غزہ کے بپٹسٹ ہسپتال کے جرم پر جوابدہ ٹھہرانے میں ناکامی پر اسرائیل کو مزید ہسپتالوں میں قتل عام کی شہہ ملی، اقوام متحدہ نے غزہ میں اپنے سکول پر اسرائیلی بمباری میں کئی فلسطینیوں کی شہادت کا اعتراف کیا۔
اسامہ حمدان کامزیدکہناتھاکہ اسرائیلی قبضے سے الشفا ہسپتال میں نومولودوں کی جان کو خطرہ ہے، ہسپتالوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کو القسام بریگیڈ کے ہاتھوں جواب ملےگا، اسرائیلی فوج کا ناقابل تسخیر ہونےکا تصور7 اکتوبر کی کارروائی کے بعد تباہ ہوچکا ہے، لاکھوں فلسطینی اب بھی غزہ میں موجود ہیں جو ثابت قدم ہیں، قابض اسرائیلی فوج کوایک ایک میٹر فاصلہ طے کرنےکی بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے، جنگ جتنی لمبی ہوگی، غزہ کی ریت میں اسرائیل کے پاؤں اتنے ہی زیادہ دھنس جائیں گے۔
صحافی نےالشفا ہسپتال کمپلیکس سے امریکی میڈیا سےگفتگو میں بتایا کہ اسرائیلی ٹینک ہسپتال کے شمال میں200 میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں، ہسپتال کے اطراف شدید فائرنگ ہو رہی ہے، ہسپتال کی صورتحال مسلسل ابتر ہوتی جا رہی ہے۔
 صحافی نے بتایا کہ ہسپتال میں4 روز سے70 سے زیادہ میتیں رکھی ہوئی ہیں جن کی تدفین کرنا ہے، ہسپتال کی عمارت میں ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی ہے،گندگی سے اٹھنے والی بدبو تصور سے باہر ہے،ہسپتال میں طبی عملے اور مریضوں سمیت15 ہزار سے زائد  بےگھر فلسطینی موجود ہیں۔

خیال رہےکہ غزہ میں37 روز سے اسرائیل کی بربریت جاری ہے جس میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد11 ہزار100 سے تجاوز کرگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے11 ہزار سے زائد شہید افراد میں8 ہزار سے زائد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک زخمیوں کی تعداد28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزیدخبریں