ایک نیوز:غزہ پرجاری وحشیانہ کارروائیوں پرجنوبی افریقی وزیرخارجہ نےاسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کامطالبہ کردیا۔
جنوبی افریقی وزیر خارجہNaledi Pandor نےایک اخبار کے لیے لکھے گئے مضمون میں کہا کہ انہیں توقع ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جائے گا۔
جنوبی وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ ”ہم آئی سی سی کے پراسیکیوٹر سے تحقیقات کی رفتار بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں“۔
نالیڈی پنڈورکاکہناتھاکہ ”ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں موجود 4 میں سے3 خلاف ورزیوں یعنی جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور قتل عام کی تحقیقات کی جائے“۔
جنوبی افریقی وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ ”ہمیں توقع ہے کہ ذمہ داران کے خلاف گرفتاری کے وارنٹس جاری کیے جائیں گے“۔
نالیڈی پنڈورکاکہناتھاکہ اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے کچھ اراکین کے خلاف گرفتاری کے وارنٹس جاری کیے جانے چاہیے۔
واضح رہےکہ جنوبی افریقابھی ان چند ممالک میں شامل ہے جو اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔
جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے۔
غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی،جنوبی افریقی وزیرکابڑامطالبہ؟
Nov 13, 2023 | 01:11 AM