کراچی:ڈاکوؤں کی فائرنگ سےسیکیورٹی گارڈجاں بحق

کراچی:ڈاکوؤں کی فائرنگ سےسیکیورٹی گارڈجاں بحق
کیپشن: Karachi: A security guard was killed by robbers

ایک نیوز:کراچی میں کمپنی کی ڈیلیوری وین پرڈاکوؤں کی فائرنگ سےسیکیورٹی گارڈجاں بحق ہوگیااورایک ڈاکو زخمی حالت میں فرارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں سیکیورٹی گار ڈاورڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کےتبادلےمیں گارڈگولیاں لگنےسےموقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک ڈاکوزخمی حالت میں فرارہوگیا۔
پولیس کےمطابق مقتول سیکیورٹی گارڈ پرائیویٹ کمپنی کی ڈیلیوری وین کے ساتھ تعینات تھا، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کمپنی کی وین کو روکنے کی کوشش کی ، اس دوران سیکورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کےمطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوگیا،ملزمان فائرنگ کےبعدموقع واردات سےفرارہوگئے،مقتول کی شناخت عمرزمان کےنام سےہوئی، گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ، زخمی ڈاکو کو اس کا ساتھی لیکر فرار ہوگیا۔ 
پولیس کےمطابق موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں،جلد ملز مان قانون کی گرفت میں ہونگے،لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔