وزیر اعظم شہبازشریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ

Nov 13, 2022 | 22:35 PM

ایک نیوز نیوز : وزیر اعظم شہبازشریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف کی تقرری کے بارے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا ،وزیراعظم نے ترکی میں دہشتگردحملے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق افراد کےلیے دعائے مغفرت بھی کی ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز وطن واپس آنا تھا مگر ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے لندن میں ایک روز کیلئے قیام بڑھادیا تھا ۔ہلکے بخار کی وجہ سے فیملی ارکان نے شہباز شریف کو سفر کی بجائے آرام کا مشورہ دیا تھا۔شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقاتیں بھی ہوئیں جس میں  اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

مزیدخبریں