ایک نیوز نیوز : وزیر اعظم شہبازشریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف کی تقرری کے بارے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا ،وزیراعظم نے ترکی میں دہشتگردحملے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق افراد کےلیے دعائے مغفرت بھی کی ۔
وزیراعظم شہبازشریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ، ان شاء اللہ پیر کی صبح پاکستان پہنچیں گے۔ pic.twitter.com/2FEE5KcCC0
— Pir Adnan Bodla (@PirAdnanBodla) November 13, 2022
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز وطن واپس آنا تھا مگر ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے لندن میں ایک روز کیلئے قیام بڑھادیا تھا ۔ہلکے بخار کی وجہ سے فیملی ارکان نے شہباز شریف کو سفر کی بجائے آرام کا مشورہ دیا تھا۔شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقاتیں بھی ہوئیں جس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے۔