پاکستان انگلینڈ سے میچ کیوں ہارا؟عمران خان نے وجہ بتادی

پاکستان انگلینڈ سے میچ کیوں ہارا؟عمران خان نے وجہ بتادی
کیپشن: پاکستان انگلینڈ سے میچ کیوں ہارا؟عمران خان نے وجہ بتادی

ایک نیوز نیوز : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ سے شکست کی وجہ بتادی ۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم نے بڑی جان ماری اور آخری گیند تک لڑے لیکن کچھ معاملات انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتے، ٹیم جس طرح فائنل میں پہنچی پوری قوم کو انہیں مبارک باد دینی چاہیے۔ 
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بڑی دیر کے بعد کرکٹ دیکھی اور وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ دنیا میں بہترین فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بڑی دیر کے بعد کرکٹ دیکھی اور وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ دنیا میں بہترین فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتے، شاہین آفریدی کو انجری ہوگئی، اس کا تو کوئی کچھ  نہیں کرسکتا، اسے انجری بھی ایسے وقت پر ہوئی جب میچ کا پانسہ پلٹ سکتا تھا۔