ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکا ،5افراد جاں بحق 

ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکا ،5افراد جاں بحق 
کیپشن: ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکا ،5افراد جاں بحق 

ایک نیوز نیوز :ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں بم دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور36سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ  کے دارالحکومت استنبول کے تقسیم اسکوائرپر بم دھماکہ ہوا ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔تقسیم اسکوائر میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے  ،دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دھماکےکے بعد زمین پر متعدد افراد کو دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں ایمبولینس اور پولیس کو جائے وقوعہ پر پہنچتے دکھایا گیا ہے۔

 استنبول کے گورنر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ دھماکے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں لیکن انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اب تک دھماکے کے مواد اور نوعیت سے متعلق معلومات نہیں مل سکیں۔ پہلی ترجیح زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی ہے۔دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے دھماکے کی مذمت کی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔