شاداب خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

شاداب خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ایک نیوز نیوز: پاکستان کے آل راؤنڈ شاداب خان  ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔

شاداب خان نے اپنے ٹی 20 کیریئر میں 84 میچز کھیلے اور 98 وکٹیں حاصل کرکےشاہدآفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس یہ اعزاز تھا، جنہوں نے 99 میچز کھیل کر 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 

تاہم اب شاداب خان نے کم میچز کھیل کر 98 وکٹوں کیساتھ شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اس طرح وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی جبکہ  آل ٹائم ٹی 20 فارمیٹ میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔