وہ لمحہ جب میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلا

وہ لمحہ جب میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلا

ایک نیوز نیوز: ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جب میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا اور پاکستان میچ جیتتا ہوا نظر آرہا تھا تب ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے بعد پاکستان کی گیم میں واپسی ممکن نہ ہوسکی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جب میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا اور پاکستان میچ جیتتا ہوا نظر آرہا تھا تب شاہین آفریدی انجرڈ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جب شاہین آفریدی نے ہیری برووک کا کیچ پکڑا تب ان کا پٹھا چڑھ گیا (muscle pull)۔ جس کے بعد وہ کافی تکلیف میں نظرآئے ۔ اس وقت  انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 30 گیندوں پر 41 رنز کی ضرورت تھی ،  جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی موجودگی میں انگلینڈ کا جیتنا انتہائی مشکل تھا۔

 شاہین آفریدی نے ہمت نہیں ہاری اور اننگز کا سب سے اہم اوور کرانے کیلئے آئے۔ جب انہوں نے پہلی گیند کرائی تو شدید تکلیف کے باعث وہ تیز بال نہیں کرا پائے اور یوں انہیں اپنا اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا ۔ اس وقت انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے تھے ۔  پھر افتخار احمد شاہین کی جگہ بقیہ 5 گیندیں کرانے آئے اور  2 باؤنڈریز دیکر انگلینڈ کی جیت کے امکانات روشن کردئیے جس کے بعد پاکستان گیم میں واپس نہیں آپایا اور یوں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔