ایک نیوز نیوز: سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سب سے آگے کھڑی ہوتی ہے، پاک فوج ہماری محافظ ہے، ان پر تنقید قابل افسوس ہے۔
بورے والا میں اتوار 13 نومبر کو میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ یہ وقت سیاسی دنگل کا نہیں، ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔
پاک افواج پر ہونے والی تنقید پر سابق گورنر نے کہا کہ افواج پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سب سے آگے کھڑی ہوتی ہے، پاک فوج ہماری محافظ ہے، ان پر تنقید قابل افسوس ہے۔ جمہوریت میں احتجاج ہر کسی کا حق ہے، تاہم یہ وقت سیاست اور لانگ مارچ کا نہیں ہے۔
آج ہونے والی پاک انگلینڈ فائنل میچ پر چوہدری سرور نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچنا معجزے سے کم نہیں تھا، خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف فائنل میں کامیاب ہو۔
ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فتح اور شکست کھیل کا حصہ ہے، انڈر پریشر نہ ہوں۔