ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اداکار طارق ٹیڈی کی آواز بن گئے ۔حکومت پنجاب نے طارق ٹیڈی کے فری علاج معالجے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے اداکار طارق ٹیڈی کی بیماری کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے۔ پنجاب حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی۔چوہدری پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ طارق ٹیڈی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کو طارق ٹیڈی کے فری علاج معالجے کیلئے فی الفور اقدامات کی بھی ہدایت دے دی ہے۔واضح رہے کہ لاہور الفلاح تھیٹر میں رات گئے ڈراما پرفارم کرتے ہوئے طارق ٹیڈی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔ معروف اسٹیج اداکار فوراً فاروق اسپتال اقبال ٹاؤن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔پاکستان کے معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو فاروق اسپتال اقبال ٹاؤن کے ڈاکٹرز نے پی کے ایل آئی لے جانے کا کہہ دیا تھا۔