ایک نیوز نیوز:لاہور میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں سالگرہ پر خطاب کرتے ہوئے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کا کہنا تھا کہ اب سی پیک پرکام کی رفتار تیز کریں گے ۔
چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کامزیدکہناتھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔ چین میں نئی قیادت کا انتخاب ہوا ہے، لی پنگ دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ ہم تسلط والی سپر پاور نہیں ہیں، ہم سماجی تبدیلی کی پاور ہیں، ہم اندر اور باہر اپنی پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام چاہتے ہیں، ہماری پارٹی کے 96 کروڑ ممبر ہیں، ہم سوشلسٹ مارکیٹ کی معیشت پروان چڑھا رہے ہیں۔قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ آئین میں تبدیلی لائے ہیں۔بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے۔ مربوط سیکیورٹی ہمارا مطمع نظر ہے، ہم طاقت کے استعمال پر یقین نہیں رکھتے۔ دنیا میں مساوات اور عدل لانا چاہتے ہیں، دنیا میں کسی طور پر انتشار نہیں چاہتے، ہماری خارجہ پالیسی بقائے باہمی ہے۔
چینی قونصل جنرل نے واضح کیا کہ ہم اپنا نظریہ ایکسپورٹ نہیں کرتے، شہباز شریف کا دورہ خوش آئند رہا، وزیرِ اعظم پاکستان نے پنجاب میں انفرااسٹرکچر کے لیے کام کیا، ان کا دورہ بامقصد اور نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منصوبے کا پہلا حصہ عام آدمی کے لیے کچھ نہیں لایا، منصوبے کا دوسرا حصہ ٹیکنالوجی، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں ترقی لائے گا۔