ایک نیوز نیوز: بھارت کی عام آدمی پارٹی کے مقامی رہنما دہلی میونسپل کارپویشن کے کونسلر کی ٹکٹ نہ ملنے پر ٹرانسمشن ٹاور پر چڑھ گئے، میڈیا اورپولیس موقع پر پہنچ گئے منت سماجت کرکے نیچے اتارا۔
رپورٹ کے مطابق حسیب ا لحسن کا دعویٰ ہے کہ AAP لیڈروں نے آخری لمحات میں ان کا ٹکٹ منسوخ کر کے انہیں دھوکہ دیااور تین کروڑ روپے رشوت دینے والے مخالف ا میدوارکو ٹکٹ دیدی گئی ہے۔
حسیب الحسن نے کہا کہ وہ آئندہ ایم سی کے لیے
Delhi |Had media not come Durgesh Pathak,Atishi,Sanjay Singh wouldn't have returned my paper.They sold ticket to Deepu Chaudhary for Rs 3 Cr,demanded money from me but I don't have any: AAP's Haseeb-ul-Hasan who climbed transmission tower allegedly for not getting MCD poll ticket pic.twitter.com/P5ienYKqVc
— ANI (@ANI) November 13, 2022
’’آپ‘‘ کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حسیب الحسن مشرقی دہلی کے گاندھی نگر سے AAP کونسلر ہیں۔ حسن کو امید تھی کہ انہیں اس حلقے سے ٹکٹ ملے گا اور انہیں تمام دستاویزات جمع کرانے کو کہا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے اصل کاغذات انہیں واپس نہیں کئے گئے ہیں۔تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے ایسا قدم اٹھایا ہو۔ سستی شہرت کے لئے وہ ایسے اقدامات اٹھانے کے لئے معروف ہیں اور کہا جاتا ہے کہ میڈیا کی توجہ کے لئے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔ اس سے قبل مارچ میں حسیب الحسن کو نالے کی صفائی کے لیے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے دودھ سے نہایا تھا۔
#BreakingNews |#AAP leader Haseeb-ul-Hasan climbs transmission tower after party denies him a ticket for #MCDPolls
— Mirror Now (@MirrorNow) November 13, 2022
Times Network's Ishika reports | #Delhi pic.twitter.com/a4zjclDzED