چوری پرگرفتار ہونے والا ملزم دوران تفتیش لڑکی نکل آیا

Nov 13, 2022 | 14:32 PM

ایک نیوز نیوز:ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کا تفتیش کے دوران مبینہ طور پر لڑکی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

  عدالت نے ملزم کی جنس کا تعین کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیدیا۔پولیس کے مطابق خانیوال روڈ پر دکان سے نقدی چوری پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ چند سال قبل جنس تبدیل ہو گئی۔پہلے نام خالد تھا پھر ثمینہ رکھا۔ شناختی کارڈ پر اپنا نام درست نہیں کرایا، جنس کی تبدیلی کے بعد بیوی نے چھوڑ دیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور اسے الگ بیرک میں رکھا گیا ہے ملزم کا چوری سمیت کسی جرم کا سابقہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
 

مزیدخبریں