سیاسی عدم استحکام، سیاسی عذاب یا سیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں،شیخ رشید

Nov 13, 2022 | 14:22 PM

ایک نیوز نیوز:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بے اختیار وزیراعظم 6 ماہ میں 5 بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں ۔
 سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  گیلپ کے مطابق 88 فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سےنالاں ہے، سیاسی عدم استحکام، سیاسی عذاب یا سیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں، بے یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑا رہی، فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں۔ 30 نومبر تک آر یا پار ہو جائے گا۔قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا۔ نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کیلئے جھمگٹا لگا ہوا ہے۔

 شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ  نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں۔ نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔

مزیدخبریں