ایک نیوز نیوز:متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں 14 سے 17.25 درہم فی گرام کے درمیان اضافہ ہوا۔
گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کا نرخ 17.25 درہم اضافے کے ساتھ 213.5 درہم رہا جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 16 درہم اضافے کے بعد 200.5 درہم ریکارڈ کی گئی۔ گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 191.25 درہم رہی جس میں 15.25 درہم اضافہ دیکھنے میں آیا۔
18 قیراط کے ایک گرام سونے کی قمیت میں 14 درہم اضافہ ہوا جس کے بعد 164 درہم فی گرام کے حساب سے دستیاب رہا۔