ایک نیوز نیوز:تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آنا ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری زمان پارک لاہور کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ جیسا یہ لوگ کر رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے، ملک میں استحکام تقرریوں سےنہیں الیکشن سے آنا ہے۔
یاد رہے کہ سمندری میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا بے تحاشا نقصان ہو رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کا ناکام تجربہ تھا۔ان کا کہنا تھا اس حکومت کو گھسیٹنے کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے اور عوام الیکشن چاہتے ہیں۔