ایک نیوز نیوز:پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کاکہنا ہے کہ الیکشن نہ ہونے کی وجہ سےملک مسائل کا شکار ہوچکاہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر سمندر ی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔
اسد عمر کا کہناتھا کہ امپورٹڈ حکومت کا تجربہ ناکام رہا۔ اس حکومت کو گھسیٹنے کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ بوائی ہو رہی لیکن حکومت گندم کی سپورٹ پرائس کا فیصلہ نہیں کر پائی۔ نومبر کا آدھا مہینہ گزر گیا مگر گنے کا ریٹ جاری نہیں ہوا۔انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 150 روپے لیٹر والا ڈیزل کسان کو 240 میں بھی نہیں مل رہا۔پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ حکومت کے پاس عوام کے لیے فیصلے کرنے کا بھی وقت نہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک دلدل میں پھنستا جا رہا ہے کیونکہ مہنگائی عروج پر ہے۔
اسد عمر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ جو مہنگائی ختم کرنے آئے تھے، اب چاہتےہیں کہ عوام ہی ختم ہوجائیں۔