پاک انگلینڈ ٹی20فائنل سے قبل رنگارنگ میوزیکل پروگرام

Nov 13, 2022 | 13:17 PM

ایک نیوز نیوز:میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی20ورلڈ کپ سے قبل میوزیکل پروگرام میں فنکاروں نے آواز کاجادو جگایا۔

پاک انگلینڈ ٹی20میچ کے فائنل میں ٹاس کے بعد رنگا رنگ میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔جس میں فنکاروں نے دھنیں بکھیر کر شائقین کرکٹ کے دل موہ لئے۔

 واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل سے ایک روز قبل ہی میلبرن اسٹیڈیم کے باہر پاکستانی پرستاروں کا میلہ لگا رہا۔آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل سے ایک روز قبل ہی میلبرن اسٹیڈیم کے باہر فینز زون کا اہتمام کیا جہاں شائقین کو فائنلسٹ ٹیموں کو قریب سے دیکھنے اورملاقات کا موقع فراہم کیا گیا۔پرستاروں نے موقع سے پورا فائدہ اٹھایا اور سینکڑوں کی تعداد میں اسٹیڈیم کے باہر پہنچ گئے فضا پاکستان زندہ باد اور دل دل پاکستان سے گونج اٹھی، پرچم بھی لہرائے گئے، اسٹیج پر موجود گلوکارہ نے انگلش گانے گائے تو شائقین نے دل دل پاکستان گانے کی فرمائش کردی لیکن وہ مسکرا کر نیچے اتر گئیں۔

مزیدخبریں