امریکی سفیر ٹی20ورلڈ کپ کیلئے پرجوش،بابراعظم سے بڑا مطالبہ

Nov 13, 2022 | 11:59 AM

 ایک نیوز نیوز:پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈبلوم بھی کرکٹ فیور میں مبتلا ہو گئے ۔امریکی سفیر نے کپتان بابراعظم سے ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان لانے کامطالبہ کردیا ۔

 امریکی سفیر کاٹوئٹ میں کہنا تھا کہ  میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک ۔ڈونلڈ بلوم  نے مزید کہا کہ بابر اعظم، ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھرلے آئیں، پاکستان زندہ باد۔

 خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اور کرکٹ فینز فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

مزیدخبریں