خطرات مول لینے کی ہمت ہے تو ورلڈ کپ ہمارا ہے ٹیم پاکستان:عمران خان

خطرات مول لینے کی ہمت ہے تو ورلڈ کپ ہمارا ہے ٹیم پاکستان:عمران خان
کیپشن: خطرات مول لینے کی ہمت ہے تو ورلڈ کپ ہمارا ہے ٹیم پاکستان:عمران خان

ایک نیوز نیوز:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لئے آج بھی وہی پیغام ہے جو 92 کے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو دیا تھا۔
 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ کہ اس دن سے پوری طرح لطف اندوز ہوں کہ ہر کسی کو ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنا نصیب نہیں ہوتا  دوسرا یہ کہ آپ یہ میچ  اس وقت جیتیں گے  اگر آپ خطرات مول لینے کی ہمت رکھتے ہوں اور اپنے مخالف ٹیم کی غلطیوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔