ٹی20ورلڈ کپ کافائنل،لاہور میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

ٹی20ورلڈ کپ کافائنل،لاہور میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: T20 World Cup final, decision not to load shedding in Lahore

ایک نیوز نیوز:ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران لیسکوریجن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا فیصلہ  کیاگیا۔

چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے میچ کے دوران شہر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کاموں کے شٹ ڈاؤنز کو  ملتوی کر دیا گیا ہے۔سٹاف اپنے اپنے دفاتر میں الرٹ رہے اور لائن سپر وائزرز گرڈ پر موجود رہیں۔میچ کے دوران بجلی کی خرابی کی صورت میں اس کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔

لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ لیسکو انتظامیہ پاکستان ٹیم کے لئے دعا گو ہے کہ پاکستان ٹیم یہ میچ جیت کر ورلڈچمپئین بنے اور پاکستان کا نام روشن کرے۔