کراچی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کورونا رسک الاؤنس کی عدم فراہمی پر5ویں روز بھی دھرنا

Nov 13, 2022 | 10:47 AM

ایک نیوز نیوز:عدالت نے گزشتہ روز حراست میں لئے گئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کو بری کردیا ۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کورونا رسک الاؤنس کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ پانچویں روز کراچی پریس کلب پر جاری رہا، مظاہرین نے سندھ حکومت اور محکمہ صحت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی نے تاحال رابطہ نہیں کیا، جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 احتجاج کے باعث آج بھی  سول اسپتال، جناح اسپتال اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں کام بند رہا۔ آپریشن بھی ملتوی کردیے گئے۔

مزیدخبریں