ایک نیوز نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فائنل سے قبل بھارتی نژاد برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے انگلش ٹیم کے لیے ٹوئٹ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے پاکستان کے خلاف ہونے والے فائنل کے لیے انگلش ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Good luck to @englandcricket in the T20 World Cup final against Pakistan tomorrow.
— Rishi Sunak (@RishiSunak) November 12, 2022
I’ll be cheering you on, along with every other cricket fan across the UK.
We’re behind you all the way.
رشی سونک کا کہنا ہے کہ میں انگلینڈ کے ہر کرکٹ کے مداح کی طرح آپ کی حوصلہ افزائی کروں گا۔
برطانیہ کے وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان آج تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا، اس سے قبل 2007ء اور 2009ء میں بھی پاکستان فائنل کھیل چکا ہے۔
پاکستان 2009ء میں یونس خان کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بنا تھا جبکہ 2007ء میں رنرز اپ رہا تھا۔
انگلینڈ کی ٹیم بھی تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی، انگلش ٹیم نے2010ء میں آسٹریلیا کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
انگلینڈ کو 2016ء میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز سے شکست ہوئی۔