ٹی 20 ورلڈ کپ کافائنل،جمائما کے ٹوئٹ پرسوالات کی بوچھاڑ

ٹی 20 ورلڈ کپ کافائنل،جمائما کے ٹوئٹ پرسوالات کی بوچھاڑ
کیپشن: T20 World Cup Final, Jemima's tweets questionable

 ایک نیوز نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے میلبرن میں آج ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے آغاز سے قبل ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں ایک شخص خصوصی جرسی پہنے نظر آ رہا ہے۔تصویر میں نظر آنے والی نصف جرسی پاکستان اور آدھی انگلینڈ کی نمائندگی کر رہی ہے۔اُنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال پوچھا ہے کہ آپ کونسی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟

جمائما گولڈ اسمتھ کےٹوئٹ پر زیادہ ترصارفین کا اپنے ردِ عمل میں کہنا ہےکہ وہ پاکستان کو سپورٹ کریں گے۔کچھ نے یہ جاننے کی بھی کوشش کی ہے کہ جمائما خود آج کے میچ میں کس ملک کو سپورٹ کریں گی۔جمائما کی جانب سے فی الحال صارفین کے اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا ۔