کراچی:بھیک مانگنے والے بچے پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، بچہ جاں بحق

کراچی:بھیک مانگنے والے بچے پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، بچہ جاں بحق
کیپشن: کراچی:بھیک مانگنے والے بچے پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، بچہ جاں بحق

ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ہوٹل کے باہر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بھیک مانگنے والا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مشہور فوڈ اسٹریٹ بوٹ بیسن پر پیش آیا، جہاں بھیک مانگنے والوں کا رش لگا رہتا ہے جن میں بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔

بوٹ بیسن پر  سکیورٹی گارڈ کی جانب سے بھیک مانگنے والے بچے پر فائرنگ کی گئی جس سے بچہ موت کی نیند سو گیا جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ موقعے سے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں مرتضیٰ چورنگی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔