ایک نیوز نیوز:پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو سپورٹ کر رہا ہوں لیکن پاکستان میرا میزبان ہے۔
کرسچن ٹرنر کامزید کہنا تھا کہ بارش ہوگئی تو میچ پیر کو ہوگا اور اگر پیر کو بھی بارش ہو گئی تو انگلینڈ اور پاکستان دونوں جیت جائیں گے۔سب کہہ رہے ہیں کہ 1992ء جیسا ہو رہا ہے۔سب جانتے ہیں کہ میں پاکستان کا مداح ہوں۔ برطانیہ اور پاکستان دوست ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ 30 سال بعد کرکٹ کی 2 ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔کرسچن ٹرنر نے کہا کہ میں دل دل انگلینڈ ہوں، اگر پاکستان نے 1992ء کی طرح انگلش ٹیم کو شکست دی تو میں دل دل پاکستان گانے پر مجبور ہو جاؤں۔
برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اپنے پیغام میں دونوں ٹیموں کو کہا ہے کہ اچھا کھیلنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان آج تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا، اس سے قبل 2007ء اور 2009ء میں بھی پاکستان فائنل کھیل چکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن میں شیڈول ہے۔