ایک نیوز نیوز: امریکی شہر ڈیلس میں ایئرشو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرانے سے تباہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دو فوجی طیارے بوئنگ بی-17 اور بیل پی-63 کنگ کوبرا اڑان بھرنے کے دوران آپس میں ٹکرائے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں پائلٹس سمیت چھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تاریخی طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کی متعدد ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔
#BREAKING: New angle of the mid-air collision obtained by @WFAA shows B-17 and other aircraft flying formations at #WingsOverDallas at 1:21p today, when it was hit by a P-63 and fell to the ground over the airfield at Dallas Executive Airport (RBD). pic.twitter.com/6NAS93b3re
— Jason Whitely (@JasonWhitely) November 12, 2022
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیاروں کے تصادم کا یہ واقعہ یادگاری ایئرفورس شو کے دوران پیش آیا۔