ٹی20ورلڈ کپ ،پاکستان اور انگلینڈکے ٹاپ کھلاڑی کون سے ہیں؟

ٹی20ورلڈ کپ ،پاکستان اور انگلینڈکے ٹاپ کھلاڑی کون سے ہیں؟
کیپشن: Who are the top players of T20 World Cup, Pakistan and England?

ایک نیوز نیوز:  فائنل کے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو ایک نہیں، کئی ایک میچ ونرز کا ساتھ حاصل ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں کے پاس کئی خطرناک کھلاڑی موجود ہیں جو اپنی ٹیم کو ٹرافی دلوانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔پاکستان کے پاس بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان جیسے میچ ونر ہیں تو انگلینڈ کے پاس بیٹنگ میں۔جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کے علاوہ بولنگ میں سیم کرن، عادل راشد اور مارک ووڈ پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔

 محمد حارث، افتخار احمد پاکستان کے لیے جبکہ معین علی اور ہیری بروکس انگلینڈ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

 سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کہتے ہیں پاکستان کو جوز بٹلر کو قابو کرنا ہو گا، شاہین فیکٹر چلے گا تو میچ ہاتھ میں ہو گا۔عبدالرزاق کہتے ہیں کہ میچ میں ٹاس بہت اہم ہوگا۔سابق کپتان معین خان کہتے  ہیں صلاحیتوں کے اعتبار سے انگلشں ٹیم تھوڑی زیادہ مضبوط ہے ۔