ایک نیوز نیوز:میلبرن میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد صبح بادل چھٹ گئے۔دھوپ نکل آئی۔آج پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ میں بھی آج بارش کے امکانات مزید کم ہوگئے۔
شام سات بجے بارش کے امکانات 41 فیصد اور آٹھ بجے بارش کا امکان44 فیصد تک رہ گیا ہے۔رات نو بجے سے گیارہ کے درمیان بارش کے 53 فیصد سے 65 فیصد امکانات ہیں۔ میلبرن میں آج کہیں دھوپ، کہیں بادل ہیں، بارش کے مجموعی امکانات 95 فیصد سے کم ہو کر 46 رہ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی بھی کی ہے۔ ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا ہے۔ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کے لیے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز لیا جائے گا۔