ورلڈ ٹی20فائنل سے قبل میلبرن پاکستانی پرچم کے رنگوں سے بھر گیا

Nov 13, 2022 | 08:38 AM

ایک نیوز نیوز:شائقین کرکٹ میں ورلڈ کپ ٹی 20کے بڑے مقابلے کیلئےجوش وخروش بڑھ گیا۔ کارلٹن میں پاکستانی فینز کا رش، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی شرٹ میں ملبوس پھرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق ملبرن میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل  فائنل دیکھنے کو آنے والے پاکستانی فینز نے آسٹریلوی شہر کو پاکستان کے رنگوں سے بھر دیا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل  آج  شام کوہوگا لیکن پاکستانی فینز کا جوش ہفتے سے ہی عروج پر تھا۔

میلبرن کے علاقے کارلٹن میں شام ہی سےپاکستانی  فینز ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے، ملی نغمے گنگناتے نظر آئے۔لیگون اسٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہوکر منفرد انداز میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے۔ریسٹورنٹس میں پاکستان کے ملی نغمے بلند آواز میں بجتے رہے، فینز بھی ساتھ ساتھ گنگناتے رہے۔ لیگون اسٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہوکر منفرد انداز میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے ۔
 

مزیدخبریں