شعیب ملک لائیو شو کے دوران رو پڑے وجہ کیا بنی ؟

What was the reason Shoaib Malik cried during the live show?
کیپشن: What was the reason Shoaib Malik cried during the live show?

ایک نیوز نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک ایک لائیو ٹی وی شو کے دوران روپڑے ۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک لائیو شوکے دران ماضی کے یادگار لمحوں کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے۔شو کے دوران میزبان نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ تمہاری زندگی کا کوئی خوبصورت لمحہ ؟جس پر شعیب ملک 2009کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا تذکرہ کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور بتایا کہ میرے لئے وہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جب ہم نے فائنل جیتا تھا اور یونس خان نے مجھے بلایا اور کہا کہ ٹرافی آپ تھامیں ،وہ لمحہ میرے لئے ایک خوبصورت لمحہ تھا ۔

اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ وہ لمحہ ایک خصوصی لمحہ ہوتا ہے جب آپ ٹرافی جیتتے ہیں ۔